شمالی کنڑا کے تمام ڈپٹی تحصیلدار دفاترمیں مستقل آدھار مراکز ۔ڈپٹی کمشنر
12:56PM Sun 22 Feb, 2015
بھٹکلیس نیوز/22فروری ،15
کاروار(نامہ نگار) شمالی کنڑا ضلع کے قائم مقام ڈپٹی کمشنر نے اطلاع دی ہے کہ ضلع کے تمام ڈپٹی تحصیلدار (سرشتر دار) کے دفاتر میں مستقل آدھار مراکز قائم کئے جائیں جا رہے ہیں ،لہذاہر ایک شہری کو اس کا فائدہ اٹھانا چاہیئے ،موصوف جمعہ کے دن ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں آدھار منصوبے کے سلسلے میں افسران کے لئے منعقد کارگاہ کا افتتاح کرتے ہو ئے خطاب کر رہے تھے ،انہوں نے کہا کہ ضلع میں اب تک 19۔80فیصد لوگوں نے آدھار منصوبے کے تحت رجسٹر کرایا ہے باقی 20/فیصد شریوں کو رجسٹریشن کرانا ہے ،اب تک رجسٹر کرائے ہوئے آدھار کارڈز میں اگر کوئی تصحیح کرائی ہو تو اسکی سہولت کے لئے ڈپٹی تحصیلدار کے دفاتر میں آدھار مراکز قائم کئے جارہے ہیں ان مرکزوں کے لئے درکار آلات ورسائل فراہم کئے گئے ہیں عملے کو ترتیب دی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ آدھار کا نمبر حاصل کرنا لازمی نہیں ہونے کے باوجود آئندہ دنوں میں حکومت سے ملنے والی تمام سہولتوں کو آدھار نمبر کے ساتھ جوڑنے کے امکانات ہیں ، اسلئے ہر ایک کو اس کو حاصل کرنا چاہیئے ،رائے دہندگان کی فہرست کو بھی آدھار سے مربوط کرنے کے بارے میں فیصلہ لیا گیا ، حکومت کی مختلف سہولتیں مستحق امیدواروں کو ملنا یقینی بنانا اس کے ذریعہ ممکن ہے ، اس کیلئے مختلف منصوبوں کے تحت آدھار نمبر کو جوڑنے کا کام کیا جا رہا ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایچ پرسنا نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ضلع میں عوامی تحفظ کے منصوبوں کے تحت جملہ 85910 لوگ سہولتیں حاصل کررہے ہیں ان میں سے 24330لوگوں کے آدھار نمبر کو ان سہولتوں سے جوڑ ا گیا ہے باقی مستحق امیدواروں کو آدھار کارڈ رجسٹریشن کراکے سہولتوں سے جوڑلینا چاہیئے ، اسی طرح شہریوں کو مختلف سہولتیں فراہم کرانے والے محکموں کوجتنی جلد ہو سکے سہولتوں کو آدھار سے جوڑنے کاکام مکمل کرنا چاہیئے ،بطور ماہرین نے شرکت کرنے والے بھرشٹی اور اجرت نے آدھار منصوبے کو جاری کرنے کے بارے میں معلومات فراہم کیں ،انہوں نے کہا کہ آدھار منصوبے کے تحت شخصی معلومات کو مخفی رکھا جائے گا، آدھار کے رجسٹریشن کو حکومت کےمختلف منصوبوں کے لئے استعمال کرنے کے مقصد سے ریاستی حکومت نے کرناٹک ریسی ڈینٹ ڈاٹا ہب منصوبہ شروع کیا ہے ، اس سے ہر ایک مستحق امیدوار کی معلومات ملیں گی ۔
ع،ح،خ