Jaha par police roke, wahaan apna Jantar Mantar banayein’: New CJP leader Ajinkya Shinde to protesters

04:50PM Sat 10 Oct, 2026

 

دہلی پولیس جین-زی کو جنتر منتر پہنچنے سے روک رہی ہے، کیونکہ انھیں وہاں مظاہرہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ حالانکہ ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کے سرکردہ لیڈران ابھجیت دپکے، سورو داس اور آشوتوش رانکا نے ہر حال میں مظاہرہ کا عزم ظاہر کیا تھا، جس کے بعد جین-زی کے ساتھ ساتھ کئی سیاسی و سماجی تنظیموں کے لیڈران و کارکنان سڑک پر نظر آ رہے ہیں۔ ابھیجیت اور سورو کو تو دہلی پولیس نے دہلی ایئرپورٹ پر طیارہ میں ہی گرفتار کر لیا تھا، جس سے نوجوانوں میں یہ اندیشہ پیدا ہوا کہ مظاہرہ کی قیادت کس کے ہاتھوں میں ہوگی۔ اس بارے میں دپکے کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں کہا گیا کہ ان کی غیر موجودگی میں اجنکیا شندے مظاہرہ کی قیادت کریں گے۔ اب اجنکیا شندے نے ایک ویڈیو بیان جاری کر کہا ہے کہ دہلی پولیس اگر نوجوانوں کو جنتر منتر پہنچنے سے روکتی ہے، تو اس جگہ کو ہی جنتر منتر بنا دیں جہاں انھیں روکا جا رہا ہے۔