شیموگہ میں ہوائی اڈے کی تعمیری منصوبہ کو وزیر اعلیٰ یڈیورپا نے دکھائی ہری جھنڈی
02:38PM Mon 15 Jun, 2020
بنگلورو: 15جون20(بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاستی وزیر اعلی بی ایس یڈیورپا نے شیموگہ میں 220 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ہوائی اڈے کے تعمیری کام کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بینگلور سے آج ہری جھنڈی دکھائی ہے۔
انہوں اس پر موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "شیموگہ کے لوگوں کا ہوائی اڈے کی تعمیرکا ایک خواب تھا جو اب حقیقت میں تبدیل ہونے جارہا ہے۔ اس سے قبل اس میں بہت سی اڑچنیں آگئیں تھیں جس کی وجہ سی یہ منصوبہ آگے نہیں بڑھ سکا، اب حکومت ایک بار پھر اس منصوبے کو انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ اور پی ڈبلیو ڈی محکموں کے ذریعے شروع کررہی ہے"۔
انہوں نے کہا کہ تقریبا 662.38 ہیکڑ اراضی میں 220 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی اس منصوبہ کو ایک سال لگیں گے جو کہ دو مرحلوں میں تکیمل کو پہنچے گا۔ پہلے مرحلے میں رن وے، ٹیکسی وے، اپروچ روڈ، پیری فیرل روڈ اور کمپاؤنڈ دیوار کی تعمیر کی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں ٹرمینل بلڈنگ، اے ٹی سی ٹاور، فائر اسٹیشن بلڈنگ ودیگر ضروری چیزیں تعمیر کی جائیں گی۔