دبئی کے طویل مارینا سلفا ٹاور میں آگ بھڑک اٹھی

04:19PM Wed 20 Jul, 2016

دبئی کے ایک طویل رہائشی ٹاور مارینا سلفا میں بدھ کی دوپہر آگ بھڑک اٹھی ہے۔فوری طور پر واقعے میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ متحدہ عرب امارات کے اخبار الرؤیا کے مطابق آگ بجھانے والا عملہ صورت حال پر قابو پانے میں مصروف ہے۔اس ٹاور کے نزدیک واقع ہوٹل ویسٹن نے آتش زدگی کے نتیجے میں متاثر ہونے والے مکانوں کو اپنے ہاں اقامت کی پیش کش کی ہے۔واقعے کی مزید تفصیل ابھی آرہی ہے۔