اپنے عہدہ پر فائز رہتے ہوئے، نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے دیا بچی کو جنم

03:58PM Thu 21 Jun, 2018

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا ایرڈرن کے یاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔  وہ ماں بننے کے بعد وزارت عظمیٰ کے عہدے پر براجمان رہتے ہوئے بچے کو جنم دینے والی دنیا کی دوسری خاتون بن گئی ہیں۔ اس سے قبل 28 برس پہلے 1990 میں پاکستان کی سابق اور پہلی خاتون وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے عہدے پر براجمان رہتے ہوئے بچے کو جنم دیا تھا۔ بے نظیر بھٹو نے 1990 میں بڑی بیٹی بختاور بھٹو کو جنم دیا تھا۔ بے نظیر بھٹو کی طرح جیسنڈا ایرڈرن نے بھی وزارت عظمیٰ کے عہدے پر رہتے ہوئے بیٹی کو جنم دیا ہے۔ لیکن اس سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ جیسنڈا ایرڈرن نے بچی کو ایک ایسے دن پر جنم دیا، جس دن بے نظیر بھٹو پیدا ہوئی تھیں۔