کرناٹک ہائی کورٹ کے جج کے عہدہ کی فہرست میں بھٹکل کے مشہور وکیل ناگیندرنائک کا نام بھی شامل
03:27PM Sat 5 Oct, 2019
بھٹکل: 05 اکتوبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) سپریم کورٹ کی کالجیم کمیٹی کی جانب سے ہائی کورٹ میں جج کی تقرری کے لیے جن نو ناموں کی فہرست بھیجی گئی ہے اس میں بنگلور ہائی کورٹ میں گذشتہ 26 سالوں سے پریکٹس کرنے والے بھٹکل کے مشہور وکیل ناگیندر نائک کا نام بھی شامل ہے۔یہ فہرست کمیٹی کی جانب سے مرکزی حکومت کو بھیجا گیا ہے۔
اگر حکومت کی جانب سے ان کا نام اس معزز عہدہ کے لیے چنا جاتا ہے تو بھٹکل انجمن آرٹس سائنس اینڈکامرس کالج سے گریجویشن مکمل کرنے والے ناگیندرنائک اس عہدہ کے لیے بھٹکل سے پہلے شخص ہوں گے۔