مرڈیشور:   ماولی گرام پنچایت کے پی ڈی او کے خلاف ماہی گیروں کا سخت احتجاج

03:59PM Tue 20 Aug, 2019

بھٹکل: 20 اگست، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو)   مرڈیشور میں کشتیوں کو رکھنے کی جگہ پر  ماہی گیروں کی جانب سے تعمیر کی جارہی گیٹ کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کے خلاف   آج سینکڑوں ماہی گیروں نے  گرام پنچایت پی ڈی او کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے پنچایت پی ڈی او  کے خلاف کارروائی کرنے کی مانگ کی ہے ۔ ماہی گیروں کا کہنا تھا کہ مرڈیشور ساحل پر جہاں کشتیاں رکھی جاتی ہیں ان مقامات پر گاڑیوں وغیرہ کے آنے سے ان کی کشتیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے جس کی وجہ سے اتنی جگہ کو بند کرنا نہایت ناگزیر ہوگیا ہے اسی سبب سے جبب انہوں نے گیٹ ڈالنی چاہی تو ماولی گرام پنچایت پی  ڈی او نے تعمیری کام میں رخنہ ڈالتے ہوئے تعمیری سامان کو بھی ضبط کرلیا ۔ اس سلسلہ میں ماہی گیروں کی اس تنظیم نے تعمیری سامان کو ضبط کرنے کے خلاف مرڈیشور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا ہے۔