ریاست میں کورونا مریضوں کی تعداد پانچ ہزار کے پار: پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 378 نئے معاملات

01:47PM Sat 6 Jun, 2020

بینگلورو: 6 جون،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں آج سامنے آئے 378 نئے معاملات کے ساتھ ہی کرناٹک میں کورونا کوڈ۔ 19 سے متاثر ہونے والوں کی تعداد پانچ ہزار کو پار کرچکی ہے۔ آج کے نئے معاملات میں سے 333 مریض ایسے ہیں جو دوسری ریاستوں سے کرناٹک میں آئے ہوئے تھے جبکہ 8 افراد بیرون ملک سے سفر کرکے کرناٹک پہنچے تھے۔ محکمہ صحت کی جانب دی گئی اطلاع کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں سامنے آئے کورونا مریضوں میں اڈپی کے 121 افراد، یادگیر کے 103 افراد،  کلبرگی کے 69 افراد، دکشن کینرا کے 24 افراد، بینگلور اربن کے 18 افراد داونگیرے اور وجیاپور کے 6 افراد، بیلگاوی کے 5 افراد، گدک کے چار افراد، ہاسن، ہاویر، دھارواڑ کے تین تین افراد، اتر کینرا کے دو اور دیگر مقامات سے ایک دو افراد کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ان نئے معاملات کے ساتھ ریاست میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 5213 کو پہنچ گئی ہے۔ جن میں سے 1968 افراد صحت یاب ہوکر ڈسچارج ہوچکے ہیں اور  59 افراد موت کے منہ میں بھی چلے گئے ہیں۔