پی ایم مودی کے قتل کی سازش کا ہوا انکشاف، ’ راجیو گاندھی کی طرح ‘ تھا خاتمہ کا منصوبہ
11:26AM Fri 8 Jun, 2018
نکسلی پی ایم مودی کے قتل کو انجام دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ پونے پولیس نے جمعہ کے روز کورے گاوں تشدد معاملہ سے متعلق رکھنے والے پانچ ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ الزام ہےکہ ان کے بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی (ماونواز) سے متعلق ہے ۔ پولیس کو ملزمین میں سے ایک کے گھر سے خط ملا ہے جس میں اس بات کا ذکر ہے کہ نکسلی ’ ایک اور راجیو گاندھی قتل‘ کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ دہلی میں رونا ولسن کے گھر سے ملے خط میں ایم 4 بندوق اور گولیاں خریدنے کے لئے آٹھ کروڑ روپیے کی ضرورت کی بات لکھی ہے ۔ ساتھ ہی اس میں ’ ایک اور راجیو گاندھی قتل ‘ کا ذکر بھی کیا ہے۔
ملزم کے گھر سے برآمد ہوئے خط میں لکھا ہے ’’ پی ایم مودی کا پورے ملک میں بڑھتا دائرہ ہماری پارٹی کےلئے ہر طرف سے بڑا خطرہ ہے۔ مودی لہر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بی جے پی ملک کے 15 سے زیادہ ریاستوں میں اپنی حکمرانی کرنے میں کامیاب ہوئی ہے ۔ ایسے میں ہمیں پی ایم مودی کے خاتمہ کے تحت سخت قدم اٹھانے ہوں گے۔ ہم سوچ رہے ہیں کہ راجیو گاندھی قتل کی طرح اسے بھی انجام دیا جائے تاکہ دیکھنے میں یہ خود کشی یا پھر حادثہ جیسا لگا۔ ایک اور راجیو گاندھی قتل کو انجام دینے کے لئے پی ایم کے روڑ شو کو ٹارگیٹ کیا جا سکتا ہے‘‘۔
واضح ہو کہ تمام پانچ ملزمین کو جمعہ کے روز سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا، جس کے بعد انہیں 14 جون تک پولیس حراست میں بھیج دیا گیا۔