منگلورو ایرپورٹ کے راستہ دوبئی سے سونے کی اسمگلنگ
04:00PM Thu 23 Apr, 2015
بھٹکلیس نیوز/23اپریل،15
منگلورو(ایجنسی) منگلورو ایئرپورٹ ایک طرح سے اسمگلروں کے لئے دوبئی سے ملک میں سونا اسمگلرکرنے کے لئے ایک محفوظ اور بہترین ایرپورٹ ثابت ہو رہاہے ،بچپے انٹر نیشنل ایرپورٹ منگلورو میں سال 2014کے دوران سونے کی اسمگلنگ کے 57کیس درج ہو ئے تھے ،اپریل 2015تک رواںسال کے دوران 65کیس درج ہو ئے ہیں،15۔2014کے دوران کسٹم حکام نے منگلورو ایرپورٹ پر اسمگل کیا جانے والا 11.8کروڑ کا سونا ضبط کیاہے ،دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں جو 59/اسمگلنگ کے معاملات درج ہو ئے ہیں ان کا تعلق پڑوسی ریاست کیرالہ سے ہے اور اکثر یت کاسرکوڈ والوں کی ہے ،جبکہ گجرات اور مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے دو افراد بھی گرفتار ہو ئے ہیں ،جبکہ طیارے کے اندر 1.6کلوسونا پائے جانے والے معاملات میں ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ،65افراد میں 3/خواتین بھی شامل ہیں جو سونا اسمگلنگ کر کے لائی تھیں ،پولیس کا کہنا ہے کہ کیرالہ میں سونے کے زیورات کا کاروبار کرنے والے ہی زیادہ تر سونا اسمگل کرکے منگلورو کے راستے اسے کیرالہ پہنچا رہے ہیں،طیاروں میں سفر کرنے والے یہ اسمگلرس مختلف طریقوں سے سونا چھپا کر لایا کرتے تھے، پھر یہ سونا بچوں کے کھلونوں میں چھپا کرلایاجاتا رہا،بعض اوقات کھلونوں کی باڈی سونے سے بنا کر ان پر رنگ چڑھا کر لایا گیا ، اسکے علاوہ سوٹ کیس ،بیاگ ،زپ،بولٹ نٹ اسکرو وغیرہ سونے سے تیار کر کے ان پر رنگ چڑھا کر بھی لایا جا تارہا،پتلون کے بیلٹ بکل بھی سونے سے بناکر لائے جاتے رہے اور حالیہ دنوں میں موبائیل میں جہاں بیٹری لگائی جاتی ہے وہاں بیاٹری کی جگہ سیاہ کپڑے میں سونا لپیٹ کر رکھ کر بھی لایا گیا ہے ،بہرحال منگلوروایرپورٹ پر بڑے پیمانے پر سونے کی اسمگلنگ اب بھی جاری ہے اور یہاں سیکورٹی سخت نہ ہونے کی وجہ سے یہ اسمگلرس صاف بچ کر باہر بھی آرہے ہیں ۔
ع،ح،خ