ملک کے دیگر حصوں میں پورے جوش و خروش اور مذہبی عقیدت کے ساتھ آج منائی جارہی ہے عید الفطر
04:35AM Sat 16 Jun, 2018
نئی دہلی : رمضان المبارک کے اختتام پر عیدالفطر کا تہوار آج پورے ملک میں روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے ۔ ملک کے مختلف حصوں میں فرزندان توحید اپنے اپنے شہروں ، قصبوں اور گاؤں میں عید کی نماز ادا کرنے کے لئے عیدگاہوں اور مسجدوں کا رخ کررہے ہیں ۔ نماز کے اختتام پر وہ ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دیں گے ۔ برادران وطن بھی اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ عید کی تقریبات میں شریک ہورہے ہیں ۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بروز جمعہ 15 جون کو ہندوستان میں عید الفطر کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا ۔ جمعہ کی شام میں ملک کی سبھی رویت ہلال کمیٹیوں نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا اور آج عید الفطر کی نماز ادا کی جارہی ہے۔