نیو انگلش اسکول میں پاس پڑوس کی نوجوان پارلیمنٹ پروگرام کا انعقاد

04:44PM Tue 25 Jun, 2019

بھٹکل: 25 جون، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  نیو انگلش اسکول میں  آج صبح پاس پڑوس کی نوجوان پارلیمنٹ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح ڈاکٹر سریش نائک نے کیا۔ انہوں نے اس موقع پر افتتاحی خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ لغو چیزوں میں اپنے اوقات کو ضائع کرنے کے بجائے تعمیری کاموں میں اپنی صلاحیتوں کا استعمال کریں اور ملک کی ترقی میں اپنا تعاون پیش کریں۔انہوں نے اس کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے نوجوانوں کے لیے دیے جانے والے بہت سے پروگرامات سے فائدہ اٹھانے کی بات کہی۔ اجلاس کا آغاز طلبہ کے ذریعہ پرارتھنا سے ہوا جس کے بعد نہرو یوا کیندر کے منتظم وپین چٹائم نے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ اس کے بعد ہوئے  پروگرام میں لکچرر ناگ لکشمی نے یوگا کے متعلق ، گروسدھیندراکالج بی سی اے کالج کے پرنسپال شری ناتھ پائی ملک کے اہم پروگرام کے متعلق ، وجیا بینک کے موظف مینجر ایم آر نائک نے اسکل ڈیولپمنٹ اور اگینانیشوری ایجوکیشن کالج کے پرنسپال نرسمہا مورتی نے یوتھ کلب کے متعلق اپنے مقالے پیش کئے۔ پرنسپال وریندر شانبھاگ نے صدارت کی ۔ لکچرر جیوتی پربھو نے نظامت کرتےہوئے شکریہ اداکیا۔