سونیا گاندھی نےکہا کہ قومی سلامتی سےسمجھوتہ کرکے سیاست ہورہی ہے۔ مودی مظلوم بننے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ حقیقی مظلوم عوام ہے۔ واضح رہے کہ کانگریس کمیٹی کی میٹنگ آج گجرات میں 58 سال بعد ہورہی ہے۔ واضح رہےکہ میٹنگ سے قبل سونیا گاندھی، راہل گاندھی، منموہن سنگھ اورکانگریس کے بڑے لیڈروں نےاحمد آباد میں سردار بلبھ بھائی پٹیل کے نیشنل میوزیم میں انہیں خراج عقیدت پیش کی۔
سی ڈبلیوسی میٹنگ: مودی مظلوم بننے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن حقیقی مظلوم عوام ہے: سونیا گاندھی
12:54PM Tue 12 Mar, 2019
لوک سبھا الیکشن کا بگل بجتے ہی سیاسی جماعتوں نے اپنی حکمت عملی پرکام کرنا شروع کردیا ہے۔ ملک کی سب سے قدیم سیاسی جماعت کانگریس کے ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ منگل یعنی آج گجرات میں جاری ہے۔ اس میٹنگ میں لوک سبھا الیکشن کی تیاریوں پر غوروخوض کیا جارہا ہے۔ کانگریس صدرراہل گاندھی، یوپی اے چیئرپرسن سونیا گاندھی، جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا، احمد پٹیل، آنند شرما سمیت پارٹی کےسرکردہ لیڈروں نے شرکت کی ہے۔
کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے مودی حکومت پرحملہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ حکومت کی خراب پالیسیوں کی وجہ سے معیشت بد سے بدترہوگئی ہے۔ ساتھ ہی منموہن سنگھ نے کہا کہ آج لوگوں کو یوپی اے حکومت کی حصولیابیاں بتانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت آج جھوٹی اورغلط تشہیرکررہی ہے۔ وہیں یوپی اے چیئرپرسن سونیا گاندھی نے وزیراعظم مودی پرمظلوم بننے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا ہے۔