منی پال میں چار سالہ طالبہ کا جنسی استحصال:مشتعل والدین کی طرف سے اسکول کا گھیراؤ

11:06AM Wed 25 Sep, 2013

منی پال میں چار سالہ طالبہ کا جنسی استحصال:مشتعل والدین کی طرف سے اسکول کا گھیراؤ بھٹکلیس نیوز24،ستمبر 13 اُڈپی:منی پال میں ایک نجی اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کے والدین اسکول کے احاطے میں جمع ہو کر مبینہ طور پر ایک چار سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے اسکول کے دو بس ڈرائیوران کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج درج کیا۔اس موقع پر احتجاج کررہی عوام  نے اسکول انتظامیہ و اسکول پرنسپال سے اس سلسلہ میں وضاحت طلب کی ۔اور اس سلسلہ میں یہ الزام بھی عائد کیا کہ انہیں ان ذمہ داروں کی طرف سے کوئی بھی ٹھوس جواب حاصل نہیں ہورہا ہے ۔اس موقع پر ایک والدین کا یہ کہنا ہے کہ اسکول پرنسپل و اسکول انتظامیہ سے وضاحت طلب کرنے پر کوئی بھی جواب حاصل نہیں ہوا یہاں تک کہ ان سے مقامی رکن اسمبلی مسٹر پرمود مادھوراج نے بھی رابطہ کرنا چاہا لیکن اس کا بھی کوئی فائدہ نہ ہوا۔اس سلسلہ میں اسکول پر یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ والدین کی درخواستوں کے باجود بھی والدین اساتذہ اجلاس کا اہتمام نہیں کیا جاتا تھا۔ اسکول پہنچ کر جائزہ لیتے ہوئے رکن اسمبلی مسٹر پرمود نے کہا کہ اگر اسکول پرنسپل و اسکول انتظامیہ جواب دینے میں نا کام رہے تو ڈی سی سے یہ درخواست کی جائے گی کہ وہ انکے خلاف سمن جاری کریں۔دونوں ملزم شوبا کمار اور سدھیر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے سامنے پیش کیا گیا اور انہیں 5 اکتوبر تک عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔ manipalr-5 manipalr-31