ہندوستان کیلئے بڑی خبر: اب اس ملک جانے کے لئے نہیں لینا ہوگا ویزا: جانیں یہاں
02:30PM Fri 25 Oct, 2019
دنیا کے پانچویں سب سے بڑے ملک برازیل نے دیوالی سے پہلے ہندستانیوں کو بڑا تحفہ دیا ہے۔ برازیل کے صدر جیر بولسونارونےکہا ہے کہ ہندستان کے لوگوں کو برازیل آنے کیلئے ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہوں نے ہندستان کے علاوہ چین کو بھی ساؤتھ امریکہ کے سب سے بڑی ملک میں آنے کی چھوٹ دی گئی ہے۔ بتادیں کہ برازیل ساؤتھ امریکہ اور لیٹن امریکہ کا سب سے بڑا ملک ہے۔ بتادیں کہ جیر بولسونارو اسی سال اقتدار میں آئے ہیں۔ انہوں نے ملک میں کاروبار بڑھانے کیلئے کئی ممالک کو ویزا میں چھوٹ دی ہے۔
برازیل کا ویزا تیار ہونے میں ابھی تک 10 سے 15 دن کا وقت لگتا تھا۔ ورک ویزا 7 سے 10 دن میں بنتا تھا۔ بتادیں کہ کچھ دن پہلے ہی برازیل نے امریکہ ، کناڈا، جاپان اور آسٹریلیا کے سیاحوں اور کاروباریوں کو ویزا میں چھوٹ دی تھی۔ حالانکہ ان ممالک میں برازیل سے آنے والے سیاحوں کو ایسی چھوٹ نہیں دی گئی ہے۔
غور طلب ہے کہ برازیل کے صدر جیر بولسونارو کو سخت فیصلے لینے کیلئے جانا جاتا ہے۔ بدعنوانی سے نجات دلانے کو وعدوں کی وجہ سے انہیں جیت ملی ہے۔ اس مرتبہ کے انتخابات میں انہوں نے کافی فرق سے جیت درجکرائی تھی۔ حالانکہ صدر جیر بولسوناروکو نسل پرست، ہم جنس پرستی مخالف اور خواتین مخالف تبصروں کیلئے جانا جاتا ہے۔
(ایجنسی ان پٹ کے ساتھ )