ملائم سنگھ نے کہا،ہم نوٹ پرپابندی کے خلاف نہیں ،لیکن ہفتہ دن کی مہلت ضروری
01:50PM Fri 11 Nov, 2016
لکھنؤ، (ایف او یس )
ایس پی سربراہ ملائم سنگھ یادو نے آج پریس کانفرنس کرکے صاف کیا کہ آنے والے انتخابات میں اتحاد نہیں کریں گے، صرف ایس پی میں انضمام کا راستہ ہی کھلا ہے۔مودی حکومت کے 500 اور 1000روپے کے نوٹ پر پابندی کو لے کر ملائم نے کہا کہ ہم نوٹ پر پابندی کے فیصلے کے خلاف نہیں ہیں لیکن ہفتے یا 10دن کی مہلت ملنی چاہیے ، ملک میں افراتفری کا ماحول چل رہا ہے، پورے ملک کی عوام پریشانی میں ہے۔اس سے خواتین کا مستقبل غیر محفوظ ہوا ہے۔ملائم نے الزام لگایا کہ بی جے پی کو صرف الیکشن نظر آ رہا ہے، ہم کالے دھن کے خلاف ہیں اور نہیں چاہتے ہیں کہ کالے دھن کا استعمال الیکشن میں ہو۔تاہم یوپی مہاگٹھ بند ھن بنانے کو لے کر جنتا پریوار کے رہنماؤں میں بات چیت کے درمیان وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بدھ کو کہا کہ حکمراں سماج وادی پارٹی اپنے طور پر الیکشن لڑ سکتی ہے، لیکن اتحاد کرنے سے 300سیٹیں حاصل ہو سکتی ہیں۔اکھلیش نے حالانکہ کہا کہ گٹھ بندھن بنانا آسان نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ نیتا جی کو طویل تجربہ ہے، جو لوگ اتحاد سے جڑنا چاہتے ہیں، وہ نیتا جی سے دور بھی رہے ہیں اور پاس بھی رہے ہیں۔کانگریس کے لیے انتخابی حکمت عملی بنانے والے پرشانت کشور کے ساتھ ملاقات کے بارے میں اکھلیش نے کہا کہ پی کے نے ان سے ملنے کا وقت مانگا تھا، انہیں وقت دے دیا تاکہ کوئی یہ نہ کہنے پائے کہ ان سے ملاقات نہیں کی ، ملاقات بہترین رہی۔