اس سے پہلے یہ ایوارڈ ناروے کے وزیر اعظم ارنا سولبرگ اور لائبیریا کے صدر سرلف کو دیا جا چکا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ گلوبل گو ل كيپرگول ایوارڈ، سیول پیس ایوارڈ اور اقوام متحدہ کے ماحولیاتی ایوارڈ سے پی ایم مودی کی امن، ترقیات اور غریبوں کیلئے کام کرنے کی سمت میں کام کرنے والے عالمی رہنما کے طور پرشبیہ بہتر ہو گی۔
نیویارک:ہندوستان کوملاایک اوراعزاز، وزیراعظم مودی’گلوبل گول کیپر‘ایوارڈ سے سرفراز
12:45PM Wed 25 Sep, 2019
وزیراعظم نریندرمودی کو منگل کو یہاں بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے ممتاز ’گلوبل گول کیپر ایوارڈ‘ سے سرفراز کیا گیا۔ پی ایم مودی کو یہ ایوارڈ لنکن سینٹرآف پرفارمنگ آرٹس میں منعقد ایک پروگرام میں دیا گیا۔ انہیں یہ ایوارڈ سوچھ بھارت ابھیان کے ذریعہ حفظان صحت کے میدان میں قیادت کے لئے دیا گیا ہے۔ فاؤنڈیشن نے کہا ہے کہ اس مہم سے ہندوستان میں 50 کروڑ افراد کو حفظان صحت کا تحفظ ملا ہے۔ ترقیاتی پروگراموں کے شعبہ میں دیئے جانے والے اس ایوارڈ کو کافی پروقار سمجھا جاتا ہے۔
وزیراعظم نے ایوارڈ ملنے پربل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، "یہ اعزاز میرا نہیں بلکہ ان کروڑوں ہندوستانیوں کا ہے جنہوں نے سوچھ بھارت کے عزائم کو نہ صرف ثابت کیا بلکہ اپنی روزمرہ کی زندگی میں ڈھالا بھی ہے‘‘۔ یہ ایوارڈ مسلسل ترقی کے مقاصد کے میدان میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے کسی عالمی رہنما کودیاجاتا ہے۔