گھریلو ملازمہ گرفتار۔ایک کروڑ کے زیورات ضبط

03:06PM Wed 20 Sep, 2017

بنگلور( بھٹکلیس نیوز ):۔ کبن پارک پولیس نے چوری کے الزام میں ایک گھریلو ملازمہ کو گرفتار کرکے ایک کروڑ روےئے مالیت کے زیورات ضبط کئے ہیں ۔پولیس نے بتایا کہ لاویلی رڈو کے رہنے والے اننت نارائن ایک نجی کمپنی کے چیف ایکزی کیوٹیو افسر ہیں وہ اپنی بیوی اور دو بچوں کے ساتھ یور پ ممالک کو ٹور پر گئے تھے اور وہ مکان کو لاک کرکے گئے تھے او رمکان کا لاک جدید ٹکنالوجی کا ہونے کے باوجود مکان سے ہیروں کا نیکلس اور موتیوں کا ہار سمیت کئی قیمتی زیورات چوری ہوگئے تھے۔اننت نارائن گھر لوٹنے ے بعد چوری کا پتہ چلا تھا۔انہوں نے کبن پارک پولیس تھانہ میں شکایت درج کرائی تھی ۔پولیس نے معاملہ درج کرکے اننت نارائن کی گھریلو ملازمہ بھوانی کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ کار ڈرائیور سریش فرار ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ دونوں نے چوری کرنے کے بعد محبت کی شاد ی کرلی تھی اور تمام زیورات فروخت کرکے ایک فلیٹ خریدنے اوردیگر چیزوں کی خریدی کا منصوبہ بنایا تھا ۔اس معاملہ میں ایک اورملزم فرار ہے اورپولیس اسے تلاش کررہی ہے۔