ٍ ذات پرمبنی مردم شماری کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی ۔سدارامیا
12:35PM Sun 26 Apr, 2015
بھٹکلیس نیوز/26اپریل،15
منگلورو(ایجنسی) منگلورو میں مختلف پروگراموں میں شرکت کیلئے آئے وزیراعلی نے منگلورو بین الاقوامی ایرپورٹ پر صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ذات پرمبنی سماجی تعلیمی سروے کو 30/اپریل تک مکمل کرنا ہے ، اس تعلق سے ریاست کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو کو ویڈیو کانفرس کے ذریعہ اطلاع دی گئی ہے اور کسی بھی حالت میں سروے کی میعاد میں توسیع نہیں کی جائے گی ، مزید سوالوں کے جوابات دیتے ہو ئے کہاکہ نیتراوتی ندی موڑ اسکیم جاری کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے فی الوقت صرف پینے کے پانی کے لئے ایتناھولے اسکیم پر عمل کیاجائے گا ، ا ور کہاکہ نیتراوتی ندی موڑ اسکیم ردہوچکی ہے اب صرف ایتناھولے اسکیم جاری ہے،ایک سوال کے جواب میں وزیراعلی نے کہا کہ مبکے ڈاٹو آئی اسکیم اور ایتناہولے اسکیم بالکل مختلف ہے ،مبکے واتواسکیم سے بنگلورو دیہی علامتی اور کولار ضلع کے تالابوں کو بھراجائے گاجبکہ ایتناہولے اسکیم سے ٹمکور و،ہاسن ،کاتھوڑا علاقہ اور کولار و چکبالاپور اضلاع کے لئے پینے کا پانی فراہم ہوگا، انہوں نے کہاکہ کرناٹک میں کسان خودکشی میں تیسرے نمبر پر ہیں لیکن اس کے لئے کانگریس حکومت ذمہ دار نہیں ہے،حکومت ہمیشہ کسانوں کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے ،صرف خودکشی ہی حل نہیں ہے ، وزیراعلی نے بتایاکہ ریاست میں ژالہ باری کی وجہ سے 64ہزار ایکڑ کی فصل تباہ ہوئی ہے،اور فی ایکڑ 25ہزار روپئے معاوضہ کااعلان کیاگیا ہے ،اور جب سے کانگریس حکومت قائم ہوئی ہے بارش سے نقصانات کے موقع پر باغبانی فصلوں کی تباہی کے موقع پر ھنے کی فصل کو معاوضہ اداکیا گیاہے ، ، اس موقع پر دیگر وزراء بھی موجود تھے ۔
ع،ح،خ