شمالی کنڑا ضلع میں انتخابی ضابطہ اخلاق عمل میں لانے کمیٹیاں تشکیل
04:58AM Fri 14 Mar, 2014
بھٹکل میں ڈپٹی کنزرویئرآف فارسٹ ہوناور کمیٹی کے سربراہ
بھٹکلیس نیوز / 14 مارچ، 14
کاروار / بھٹکل /(نامہ نگار) پارلیمانی عام انتخابات کے پس منظر میں انتخابی ضابطہ اخلاق کو عمل میں لانے کے کے لئے ضلعی تعلقہ اور سکیٹر سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ ضلعی سطح کمیٹی میں ڈپٹی کمشنر کمیٹی کے صدر ہونگے ۔ضلع سپرنٹنڈٹ آف پولس ضلع پنچایت کی سی ای اور محکمہ ایکسائز کے ڈپٹی کمشنر اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کمیٹی کے اراکین ہوگے تعلقہ سطح پر کاروار تعلقہ میں خواتین اور بچوں کی بہبودی محکمہ کی ڈپٹی ڈائریکٹر کمیٹی کے سربرا ہ ہونگے جبکہ سرکل انسپکٹر ،محکمہ ایکسائز کے انسپکٹر ،تعلقہ پنچایت کے سی ای اوکمیٹی کے اراکین ہوں گے اور تحصلدار کاروار کمیٹی کے سکریٹری ہوں گے ۔
بھٹکل تعلقہ کمیٹی میں تعلقہ ڈپٹی کنزرویئرآف فارسٹ ہوناور کمیٹی کے سربراہ ہونگے ۔جبکہ سرکل انسپکٹر بھٹکل،محکمہ ایکسائز کے انسپکٹر ،تعلقہ پنچایت کے سی ای اوکمیٹی کے اراکین ہوں گے اور تحصلدار بھٹکل کمیٹی کے سکریٹری ہوں گے ۔