یدی یورپا کا ویڈیووائرل، وزیراعلیٰ نےتسلیم کیا کمارا سوامی کی حکومت گرانےمیں تھا ان کا اہم رول، کانگریس کا بڑا فیصلہ

03:19PM Sat 2 Nov, 2019

کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس یدی یورپا کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیومیں انہوں نے یہ ماناہےکہ آپریشن کمل میں ان کا اہم رول تھا۔ اس کےتحت جےڈی ایس - کانگریس کی حکومت گرگئی تھی۔ اس کےبعد یدی یورپا کی قیادت میں یہاں جولائی میں بی جے پی کی حکومت بنی تھی۔ یہ ویڈیوکلپ ہبلی میں ہوئی پارٹی میٹنگ کا ہے، جو7 منٹ پرمشتمل ہے۔ یہاں یدی یورپا کی آوازسنائی دے رہی ہے۔ حالانکہ وہ ویڈیومیں نہیں نظرآرہے ہیں۔ یدی یورپا تقریرکرتے ہوئے پارٹی اراکین پراس بات کولےکرناراضگی ظاہرکررہے ہیں کہ وہ ان اراکین اسمبلی کا ساتھ نہیں دے رہے ہیں، جس نے پارٹی توڑی۔ گزشتہ ماہ یعنی 26 اکتوبرکویدی یورپا نے ہبلی کے ہوٹل ڈینیسنس میں پارٹی کی کئی میٹنگ کی تھی۔ یہاں انہوں نے5 دسمبرکو15 اسمبلی نشستوں پرہونے والے اسمبلی الیکشن کولےکرتبادلہ خیال کیا تھا۔
اس ویڈیوکےآنے سے کانگریس کےان الزامات کوتقویت مل گئی ہےکہ بی جے پی نے کرناٹک میں اس کی حکومت گرائی۔ اب کانگریس کا کہنا ہےکہ وہ اس ویڈیوکوثبوت کےطور پرلےکرسپریم کورٹ جائے گی۔ کرناٹک کانگریس کے صدردنیش گنڈوراؤنےٹوئٹ کرکے کہا ہےکہ وہ عدالت جائیں گے۔ کانگریس کا کہنا ہےکہ ہم نے ہمیشہ کہا ہےکہ بی جے پی حکومت ایجنسیوں کا غلط استعمال اراکین اسمبلی کا شکارکرانےکےلئےکررہی ہے، اب یہ شک سے بالاترہے۔ ہم ثبوتوں کےساتھ سپریم کورٹ جائیں گے۔ سابق وزیراعلیٰ اورجےڈی ایس لیڈرکمارا سوامی نےکہا 'بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی ) نے کل کیسےاقتداراوردولت کا استعمال کیا۔ اب لوگوں کوان کے ساتھ انصاف کرنا ہے'۔