اغوا کے سلسلہ میں مطلوب بی جے پی کے کرشنا نائک کی احتجاج میں شرکت پر ایس پی نے مانگی رپورٹ
01:14PM Tue 21 Feb, 2017
بھٹکلیس نیوز / 21 فروری، 17
بھٹکل / (نامہ نگار) فوریسٹ افسران کی تحویل میں رہے ایک ملزم کو اغوا کرنے کے ملزمین میں رہنے کے باوجود پیر کو بی جے پی احتجاج میں شرکت کرنے اور پھر اسسٹنٹ کمشنر دفتر کے باہر پولس کی موجودگی میں اپنی تقریر کرنے والے بی جے پی کے کرشنا نائک کو گرفتار کرنے کے لئے ضلعی ایس پی پاٹل نے پولس کو چوبیس گھنٹوں کا وقت دیا ہے۔
ایک بہت بڑے الزام کا سامنا کر رہے ملزم کو اس طرح سے چھوٹ دینے پر ایس پی پاٹل نے پولس افسران کی سخت سرزنش کی ہے اور جلد اس سلسلہ میں رپورٹ دینے کو کہا ہے۔
خیال رہے کہ 13/فروری کو تعلقہ کے تلاند میں جنگلاتی زمین پر گھر کی تعمیر کے سلسلہ میں فاریسٹ افسران نے ایک شخص کو حراست میں لیا تھا ۔ تاہم اسے جب میڈیکل جانچ کے بعد عدالت میں لے جایا جارہا تھا تو اس درمیان دس لوگوں کے ایک گروپ نے افراا تفری مچائی اور ملزم کو لے کر فرار ہوگئے۔ جس کے تعلق سے فاریسٹ افسران نے بھٹکل شہری پولس تھانہ میں کیس درج کیا تھااوراس میں کرشنا نائک کا نام بھی شامل کیا تھا۔