انکولہ کے ہیبولا قومی شاہراہ پر پیش آیا خطرناک سڑک حادثہ دو افراد کی موت ۔ دو زخمی
01:40PM Sat 5 Oct, 2019
انکولہ : 05 اکتوبر 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) آج صبح کے وقت انکولہ کے ہیبولا قومی شاہراہ پر کار اور ٹرک کے درمیان پیش آئے خطرناک سڑک حادثہ میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دو شدید زخمی ہوئے ہیں۔مرنے والے کی شناخت کاروار کے رہنے والے چندرا مولی (55) اور راگھویندرا (25) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار میں سوار افراد بنگلورو سے کاروار کی طرف جارہے تھے، اور ٹرک مخالف سمت سے آرہا تھا۔ حادثہ کی ہولناکی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ حادثہ کے نتیجے میں کار کا اگلا حصہ پوری طرح تباہ ہوگیا ہے۔
حادثہ کے فوری بعد انکولہ پولس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور اس تعلق سے کیس درج کیا۔