بھالکی میں ایل ای ڈی کا افتتاح

01:12PM Fri 5 May, 2017

بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز)بیدر ضلع بھالکی میونسپالٹی دفتر میں کرناٹکا میونسپل ڈیٹا سوسائٹی کے تعاون سے عوام کی سہولت کیلئے اور انتظامیہ میں شفافیت لانے کیلئے ایل ای ڈی کے ذریعہ نظارہ کی سہولت کی فراہمی وزیر برائے بلدی انتظامیہ ایشور کھنڈرے کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ریاست کے 170 سے زائد بلدی اداروں میں ایل ای ڈی مانیٹر نصب کئے گئے ہیں جہاں پر عوام کا بہترین ردعمل مل رہا ہے۔ جس کے تحت بقیہ تمام اداروں میں رواں ماہ تک اس نظام کو متعارف کرایا جائے گا۔ وزیر موصوف نے بتایاکہ اس ایل ای ڈی مانیٹر کے ذریعہ ڈیٹ اور برتھ سرٹی فکیٹ کے علاوہ دیگر دستیاویزات کی تفصیلات فراہم کی جاتی ہیں۔