ضلع کے سات گرام پنچایتوں میں ہوئے انتخابات کے نتائج کا اعلان
05:22AM Fri 7 Jul, 2017
بھٹکلیس نیوز / 07 جولائ، 17
کاروار / (نامہ نگار) اتر کینرا ضلع کے گرام پنچایتوں کے سات حلقوں میں ہوئے انتخابات میں سے تی حلقوں میں امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں جبکہ چار حلقوں میں انتخابات کے ذریعہ امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے لیکن کاروار تعلقہ کے کینّار حلقہ کے لئے سیٹ کو شیڈول کاسٹ کے لئے مخصوص کیا گیا تھا، مگر بتایا گیا ہے کہ اس حلقہ میں شیڈول کاسٹ کے لوگ نہیں ہیں، اس بناء پر یہاں ضمنی انتخابات کے لئے کسی بھی اُمیدوار نے حصہ نہیں لیا۔
تفصیلات کے مطابق بھٹکل میں جملہ تین علاقوں میں ہوئے گرام پنچایت کے ضمنی انتخابات میں دو حلقوں میں کانگریس حامی اُمیدوار کامیاب ہوئے ہیں تو ایک حلقہ میں بی جے پی حامی اُمیدوار نے کامیابی درج کی ہے، اُدھرہلیال اور کمٹہ میں بھی کانگریس حامی اُمیدواروں کو کامیابی حاصل ہوئی ہے، جبکہ یلاپور کے ایک حلقہ کے تعلقہ پنچایت ضمنی انتخابات میں بھی کانگریس حامی اُمیدوار نے جیت درج کی ہے۔
یہ تفصیلات ضلع کے الیکٹوریٹ دفتر سے موصول ہوئی ہیں۔