کیشو پرساد موریہ کو طبیعت بگڑنے کے بعد رام منوہر لوہیا اسپتال میں داخل کرایا گیا
03:37PM Fri 17 Mar, 2017
نئی دہلی، (بھٹکلیس نیوز)اتر پردیش میں بی جے پی صدر اور پھول پور سے ممبر پارلیمنٹ کیشو پرساد موریہ کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے ۔ان کو رام منوہر لوہیا اسپتا ل میں داخل کرایا گیا ہے۔ڈاکٹروں نے بتایا کہ فی الحال کیشو موریہ کو ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے جہاں ان کی عام جانچ کی گئی ہے۔کیشو موریہ کو دوپہر میں کچھ گھبراہٹ محسوس ہوئی جس کے بعد فورا ان کو یہاں اسپتا ل میں داخل کرایا گیا۔علاج کر رہے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کیشو کا بلڈ پریشر معمول سے زیادہ نوٹ کیا گیا۔فی الحال ان کو چوبیس گھنٹے کے لیے اسپتا میں ہی رکھا جائے گا، یہاں انہیں جنرل وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔موریہ کو جمعہ کواسپتا ل سے ڈسچارج کیا جائے گا۔اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شاندار جیت کے بعد وزیر اعلی کو لے کر جاری رسہ کشی کے درمیان موریہ کی طبیعت بگڑی ہے، اس سے پہلے کیشو نے جمعرات کی صبح پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں حصہ لیاتھا ۔