رسہ کشی ختم ، داخلہ اور خزانہ سمیت گہلوت نے رکھیں نو وزارتیں ، سچن پائلٹ کو پی ڈبلیو ڈی سمیت ملے پانچ محکمے

03:25PM Thu 27 Dec, 2018

راجستھان میں کانگریس حکومت کے وزراء کے محکموں کی تقسیم کو لے کر تین دن تک جاری رہنے والی رسہ کشی کے بعد معاملہ حل کیا گیا ہے اور وزیر اعلی اشوک گہلوت نے اپنے پاس خزانہ اور داخلہ سمیت نو محکمے رکھے ہیں ۔ کل دیر رات تقریبا2.15بجے وزراء کے محکموں کی فہرست جاری کی گئی ، جس کے مطابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ کو پی ڈبلیو ڈی، دیہی ترقی پنچایتی راج، سائنس ٹکنالوجی اور شماریات سمیت پانچ قلمدان دیئے گئے ہیں۔
 کابینہ وزراء میں بی ڈی کلا كو توانائی، پبلک ہیلتھ، انجینئرنگ، زمینی پانی کے محکمہ دیئے گئے ہیں۔شانتی کمار دھاریوال کوشہری ترقیات اور ہاؤسنگ وغیرہ کے محکمہ دیئے گئے ہیں۔پرسادي لال کو صنعت و انٹر پرائزیزاور ماسٹر بھنور لال میگھوال کو سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے محکمہ دیئے گئے ہیں۔ لال چند کٹاریا کو زراعت، مویشی پروری ، رگھو شرما کو طبی اور صحت، آیور ویدک اور ہندوستانی طبی اور پرمود بھایا کو کانکنی کے شعبے محکمہ دیئے گئے ہیں۔