لکھنؤسے آنند وہارجانے والی ڈبل ڈیکرٹرین پٹری سے اترگئی۔ایمرجنسی بریک کا کیاگیا استعمال
12:38PM Sun 6 Oct, 2019
لکھنؤسے آنند وہار جانے والی ڈبل ڈیکرٹرین مراد آباد میں پٹری سے اتر گئی ہے۔ اس واقعے میں اب تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ ٹرین نمبر 12583 جس کا نام لکھنؤ۔ آنند وہار ڈبل ڈیکر ایکسپریس ہے۔ یہ آنند وہار سے لکھنؤ اور لکھنؤ سے آنند وہار کے درمیان چلائی جاتی ہے۔یہ ٹرین لکھنؤ سے آنند وہار کے لیے بریلی ، مراد آباد ، غازی آباد کے راستہ ہوتے جاتی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ایمرجنسی بریک لگانے سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا اور ٹرین میں سوارمسافرین آسانی سے باہرنکلنے میں کامیاب ہوگئے۔
ٹرین میں موجود مسافروں نے بتایا کہ لکھنؤ۔ آنند وہارڈبل ڈیکرٹرین کی رفتاراسٹیشن کے قریب ہونے کی وجہ سےکم تھی۔ اس کی وجہ سے ، کوئی بڑا حادثہ نہیں ہوا۔ جب ٹرین پٹری سے اتر گئی تو لوگ کچھ سمجھ نہیں سکے اور نیچے دیکھنے کے بعد پتہ چلا کہ ٹرین پٹری سے اتر گئی ہے۔ مسافروں نے بتایا کہ جب اسٹیشن کے حادثے کے بعد لوگ چیخ اٹھے۔ لوگوں نے ریلوے انتظامیہ پربرہمی کا اظہارکیا اورکہاکہ مین لائن پرچلنے والی ٹرینوں کے ساتھ ایسا ہورہا ہے۔ یہ حیرت کی بات ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹرین کی رفتار کم تھی ، لہذا وہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ورنہ کافی جانی نقصان ہونے کا خدشہ تھا۔