پی ڈی یف کتابوں میں بک مارک کی اہمیت اور افادیت - -- از : عبد المتین منیری

09:58AM Sat 3 Jun, 2017

مکتبہ جبریل کے گروپ پر لغات کشوری جیسی کتابوں کو ازسر نو ٹائپ کرکے اسے سرچ کے قابل بنانے کی جو فرمائش کی گئی ہے وہ قابل توجہ ہے ۔ مکتبہ جبریل نے اس میدان میں جو کوششیں کی ہیں اور جو صرفہ کیا ہے وہ بہت ہی  قابل ستائش ہیں ۔ مکتبہ جبریل کے تیار کردہ کتابوں کی الکٹرونک نسخے علماء باحثین اور محققین کے لئے بہت ہی مفید ہیں ۔

 لیکن جہاں تک طلبہ اور کم پڑھے لکھے اہل علم کا تعلق ہے تو صفحات کےنمبرات کو صفحات کے خانے کے مطابق اور تفصیلی بک مارک کی گئی کتابوں کی افادیت زیادہ ہے ۔ اس کے کئی اسباب ہیں

کتابوں سے تعلق کو فروغ دینے کے لئے ہمیں کتاب کھولنے۔ اس کے دیباچے اور فہرست پر ایک  نظر ڈالنے اور کتاب کے اسلوب ترتیب کو سجھنے کا مزاج طلبہ و اہل علم میں پیدا کرنا چاہئے ۔ ٹیکسٹ سرچیبل نسخے میں ایک لفظ تلاش کرنے سے درمیان درمیان سے اتنے الفاظ سامنے آتے  ہیں کہ اس میں طالب علم کھوجاتا ہے ۔اور بہت سارا وقت غیر مطلوبہ مواد پڑھنے میں صرف ہوجاتا ہے ۔

اس وقت تھوک کے حساب سے اسکین کی گئی جو کتابیں اپلوڈ ہورہی ہیں ان میں تلاش کے لئے کبھی سینکڑوں صفحات الٹنے میں وقت ضائع ہوجاتا ہے ۔ لیکن بک مارک کئے گئے نسخے میں فہرست موضوعات اور لغات کے مدخل سامنے نظر آتے ہیں ۔ جن پر ایک کلک کرکے تھوڑا ادھر ادھر کرکے مطلوبہ مواد تک پہنچا جاسکتا ہے ۔ اس میں مطبوعہ مواد میں تلاش سے کم وقت لگتا ہے ۔

جو طالب علم دوران مطالعہ مشکل الفاظ تلاش کرنے کی ضرورت محسوس کرتے ہوں ، ہماری رائے میں ان کے لئے ڈکشنری کا پی ڈیف نسخہ سرچیبل نسخے سے زیادہ مفید ہے ، کیونکہ بک مارک میں تلاش سے مطلوبہ لفظ کتاب کے ترتیب کے مطابق ایک جگہ مل جاتا ہے ۔ اس کے مقابلے میں سرچیبل نسخے میں لغت کے سینکڑوں نسخوں میں موجود تمام لفظ غیر مرتب طور پر آجاتے ہیں ۔ اس میں مطلوبہ لفظ تک پہنچنے کے لئے کئی غیر مطلوبہ مواد پر  کلک کرنا پڑتا ہے ۔ جس سے کافی وقت ضائع ہوجاتا ہے ۔

کتاب کا منہج سمجھے بغیر درمیان درمیان سے الفاظ تلاش اہل علم کے لئے مرض کی حیثیت رکھتا ہے ۔ ایسی معلومات زیادہ تر دم کٹی ہوتی ہیں ۔ جس ن احتراز ضروری ہے ۔

نوٹ : لغات کشوری کا بک مارک کیا ہوا نسخہ بھٹکلیس کے خانے پر دستیاب ہے رائٹ کلک کرکے سیو ایز کریں

http://www.bhatkallys.com/kutub-khana/