کنڑا ادیب دیونور مہادیو کا بھی پدم شری اور مرکزی ساہتیہ اکاڈیمی ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان

04:18PM Sun 15 Nov, 2015

بیدر۔15؍نومبر۔(اعتمادنیوز)۔ ملک میں بڑھتی عدم رواداری (Intolerance)کے خلاف ایوارڈ واپس کرنے والے ادیبوں کی فہرست میں ایک اور نام جُڑ گیا ہے۔ کنڑا ادیب دیونور مہادیو نے بھی پدم شری اور مرکزی ساہتیہ اکاڈیمی ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ادب کی دنیا میں ریبے کے نام سے مشہور 76سالہ مہادیو نے ہفتہ کو جاری ایک بیان میں کہا کہ میں نے پدم شری اور مرکزی شاہتیہ اکاڈیمی ایوارڈ واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘ کیونکہ ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت (Intolerance)سے مایوں ہوں ۔ مسٹرمہادیو کو2011ء میں ملک کے چوتھے اعلی ترین شہری اعزاز پدم شری سے نوازا گیا تھا ۔مہادیو کو1990ء میں ناول KUSUMA BALE کیلئے انھیں مرکزی ساہتیہ اکاڈیمی ایوارڈ ملا تھا ۔**