حکومت جارح نہیں ہوگی لیکن چیزوں کو ہلکے میں نہیں لے گی:پاریکر
03:29PM Tue 22 Nov, 2016
ممبئی، )ایف او یس)
وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج کہا کہ کنٹرول لائن کے اس پار حالیہ سرجیکل اسٹرائیک نے ایک پیغام دیا ہے کہ حکومت جارح نہیں ہوگی لیکن ساتھ ہی چیزوں کو ہلکے میں بھی نہیں لے گی۔پاریکر نے یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ سرجیکل اسٹرائیک سے ایک پیغام گیا ہے کہ حکومت جارحانہ نہیں ہوگی لیکن چیزوں کو ہلکے میں بھی نہیں لے گی۔ان سے ستمبر میں دہشت گردکیمپوں کے خلاف فوج کی کارروائی اور سرحد پار سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے واقعات میں حالیہ اضافہ کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔وہ آج یہاں نئے جنگی جہاز ’’آئی این ایس چنئی‘‘کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے بات کررہے تھے۔برتن اور میزائل تعمیر ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے سودے کے بارے میں پوچھے جانے پر وزیردفاع نے کہا کہ ہم ٹیکنالوجی کے کم از کم 75فیصد سودے چاہتے ہیں،کسی کو بھی یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ اس طرح کی ٹیکنالوجی کی دنیا میں کہیں بھی 100فیصد سودے نہیں ہے۔پاریکر نے یہ بھی کہا کہ زیر التوا منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے رفتار بڑھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا ک زیادہ تر دفاعی منصوبے زیرعمل ہیں اور ان کے شروع اور مکمل ہونے کے ممکنہ مدت میں ڈرامائی طورپرکمی آئی ہے،ہمیں منصوبوں پر اور رفتار بڑھانے اور توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے جس سے ہم زیر التواء منصوبوں کوپورا کر پائیں گے ۔مختلف محکموں کے مل کر کام کرنے سے اسے حاصل کرنے میں مدد ملی ہے۔