بھٹکل میں غیر قانونی طور پر لے جارہے جانور سمیت ٹرک ضبط؛ ڈرائیورہوا فرار
03:25PM Thu 21 Nov, 2019
بھٹکل: 21 نومبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) غیر قانونی طور پر جانوروں کو لارہے ایک ٹرک کو بھٹکل پولس نے حراست میں لیتے ہوئے ٹرک پر موجود9؍ بھینسوں اورایک بچھڑے کوضبط کر لیاہے جن کی مالیت 4.5لاکھ روپے لگائی گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق اس سلسلہ میں بھٹکل پولس کو ذرائع سے جانکاری ملی تھی جس کے بعد پولس نے شرالی چیک پوسٹ پر ٹرک کو گھیرنے کی کوشش کی لیکن ٹرک ڈرائیور تیزی سے گاڑی کو آگے لے گیا جس کے بعد پولس حرکت میں آگئی اور شمس الدین سرکل پر اس کو گھیرنے کی کوشش کی گئی، یہاں سے بچنے کی کوشش میں ڈرائیور نے گاڑی کو بندر روڈ پر لے لیا آخر کار پولس نے اس ٹرک پر ڈونگر پلی میں جاکر قابو کر لیا لیکن اتنے میںڈرائیورٹرک سے فرار ہوگیا ۔
اس سلسلہ میں ٹاؤن پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔