پی ایم مودی نے عمران خان کو خط لکھ کر دی بات چیت کی دعوت ، پاک وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دعویٰ
12:47PM Mon 20 Aug, 2018
وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کے نئے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ کر مبارکباد پیش کی ہے۔ ایسا پاکستان کے نئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دعوی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے بتایا ، " ہندستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھا ہے ، جس میں انہوں نے بات چیت کی دعوت دی ہے۔ حالانکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندستان حکومت نے پاک وزیر کے دعوے کا مسترد کیا ہے۔
شاہ محمود قریشی کے مطابق پی ایم نریندر مودی نے خط میں لکھا، " پڑوسی ملک سے ہمارے رشتےہمیشہ اچھے رہے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان کی نئی حکومت ہندستان سے بہترین اور باہمی تعاون کرے گی"۔
بقول جیو نیوز شاہ محمود قریشی نے کہا ، "ہندستان کے ساتھ مسلسل اورغیر مشروط بات چیت کی ضروت ہے۔ دونوں ہی ممالک کو اس کے لئے قدم بڑھانے ہوں گے " ۔پاکستان کے نئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ، " میں ہندستانی میڈیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم صرف پروسی نہیں ہیں، ہم ایک جوہری ہتھیار والے ملک ہیں۔ ہم دونوں کے پاس ہی یکساں وسائل ہیں ۔ ہمارے پاس طویل وقت سے کنچے آ رہے مدعے ہیں اور دونوں ہی ملک ایک دوسرے کی پریشانیاں سمجھتے ہیں لیکن ہمارے پاس سوائے بات چیت کے کوئی راستہ نہیں ۔ ہم خطرہ نہیں اٹھا سکتے"۔