تعلیمی سال میں رہائشی تعلیمی گاہوں میں طالبات کیلئے مکمل سہولتیں مہیا کیا جائے ، افسروں کو تعلق پنچایت کی اسٹانڈنگ کمیٹی کی صدرنے دی ہدایت
03:16PM Mon 8 May, 2017
چامراج نگر(بھٹکلیس نیوز)یس سی / یس ٹی اور بیاکورڈ طبقہ سے جڑے رہائشی تعلیمی گاہو میں اس مرتبہ کے تعلیمی سال میں پورے رطیقہ سے سہولتوں کو مہیا کئے جانے کے اقدامات کو پختہ انداز میں کئے جانے کیلئے اافسروں کو تعلق پنچایت اسٹانڈنگ کمیٹی کی صدر ناگا سندرما نے زور دیا . ٹاؤن تعلق پنچایت میٹنگ ھال میں اسٹانڈنگ کمیٹی کی میٹنگ کے دوران اپنی صداراتی تقریر میں مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ سالِ رواں میں ہر طبقہ کے طالبات کورہائشی اسکولس میں بنیادی سہولتیں مہیا کرتے ہوئے بچوں کو رہائشی اسکولس میں داخلوں کیلئے اقدامات اُٹھا ئے جانے کے غرض سے خصوصی اسکیم تیار کرکیسرکاری فنڈ کو صحیے استعمال کرنے کیلئے زور دیتے ہوئے کہا جون کی پہلی تاریخ سے ہی ان سہولتوں کوآشراما اسکول، کتور رانی چنّمّا، مورارجی دیسائی اسکول،اور ہاسٹلوں رہائش بزیر بچوں کو نصابی کتابیں، نوٹ بُکس، یونیفارمس،شو، اور دیگر سہولتیں مہیا کیا جائے اور جون کی پہلی تاریخ سے ہی تعلیم کا آغاز کرنے کیلئے تاکید کی.مزید انہونے اپنی تقریر میں زور دیتے ہوئے کہا کہ دلت طبقہ کی کالونی میں پینے کے پانی کی قلت آن پڑی ہے پینے کے پانی کی سہولتوں کو مہیا کرنے کے اقدامات فوراً اُٹھائیں اور تعلق کے بسونا پورا،کیلّا ہلی، دوڈا مولے، کے گڈینامی علاقوں میں پینے کے پانی کی سہولت مہیا کرنے کے کاموں کو فوراًپورا کرنے کیلئے کارگرد رہنے اور دیگر مختلف سہولتوں کو عوام تک پہنچانے کیلئے تمام افسران کو کمر بستہ ہونے کیلئے زور دیا ، اس موقع پرتعلق پنچایت کے رکن کمارا نائکا، پُٹا سوامی، کانتا منی، مہیش، ای او پریم کمار، کے علاوہ دیگر تمام تعلق سطحی افسران اور سیاسی افراد شریک رہے.