خنزیر کے حملہ سے شیر کی موت؛ ایک ہی ہفتہ میں دو شیروں کی ہلاکت پر محکمہ جنگلات کو تشویش
01:01PM Mon 23 Jan, 2017
بھٹکلیس نیوز / 23 جنوری،2017
گونی لوپّال / (نامہ نگار) چند دن قبل ایک شخص پر حملہ کرنے والے شیر کی خنزیر کے حملہ سے موت واقع ہوئی ہے۔ یہ واقعہ نٹورو دیہات کے ایک تالاب کے قریب پیش آٰیا جہاں شیر کی لاش پائی گئی۔ محکمہ جنگلات کے ماہرین نے بتایا کہ یہ جگلی خنزیر کے حملہ سے ہلاک ہوا ہے جس کے کانٹے کے نشان شیر کے چہرے پر پائے جارہے ہیں۔ سرکل فوریسٹ آفیسر کے مطابق یہ شیر نو سے دس سال کی عمر کا ہوگا، انہوں نے بتایا کہ یہ شیر کئی دنوں سے زخمی تھا اور جنگل میں صحیح ڈھنگ کا شکار نہ کرنے کی وجہ سے جنگل سے باہر اپنی غذا تلاش کر رہا تھا۔ اس نے دو دن قبل ایک حمالی پر بھی حملہ کیا تھا جس کے بعد سے اس کی تلاش جاری تھی۔
اس سلسلہ میں سی سی ایف منوج کمار، ناگرا ہولے ٹائیگر پروجیکٹ ڈائریکٹر مانی کنٹا، فاریسٹ آفیسر گوپال وغیرہ نے موقع واردات پر پہنچ کر اس کا معائنہ کیا ہے اور ایک ہفتہ میں یہاں دو شیروں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
(ترجمہ : اے جے اسدی)