حج کوٹے میں۳۴۵۰۰ حاجیوں کا اضافہ مرکزی حکومت کی بڑی کامیابی۔ مسلم فورم

03:35AM Wed 18 Jan, 2017

مسلم فورم مسلمانوں کو حج کوٹے میں اضافہ کے اسباب و فوائد سے آگاہ کرے گا مودی حکومت کے وکاس پر مبنی ایجنڈہ کو مسلمانوں تک پہنچائے گا مسلم فورم۔ڈاکٹر جسیم محمد علی گڑھ۔(بھٹکلیس نیوز)مرکزی حکومت نے وزیر اعظم نریندرمودی کی قیادت میں بھارتیہ مسلمانوں کو تحفہ دیتے ہوئے حج کوٹے میں ۳۴۵۰۰ عازمین کا اضافہ کرانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔۱۹۸۸ کے بعد پہلا موقع ہے کہ اس بار ایک لاکھ ستر ہزار عازمین سفر حج پر جا سکیں گے۔فورم فار مسلم اسٹڈیز اینڈ انالسس نے میڈیا سینٹر پر منعقدہ میٹنگ میں حکومت کی پہل اور اس کے بدلے ملے مثبت نتائج کی تعریف کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔اس موقع پر فورم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جسیم محمد نے مسلمانان ہند اور فورم کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کا ایجنڈہ وکاس پر مبنی ہے۔اس سے مسلمانوں کے ساتھ پرواسی لوگوں کو بھی فائدہ ہوگا۔انھوں نے کہا کہ اقلیتی معاملوں کے وزیر مختار عباس نقوی اور سعودی عرب کے حج وزیر ڈاکٹر صالح بنتین بھی مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انھوں نے معاہدہ پر دستخت کئے۔ڈاکٹر تابندہ اقبال نے کہا کہ ۳۴۵۰۰ عازمیں کا اضافہ نہ صرف تاریخی ہے بلکہ یہ وزیر اعظم کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ڈاکٹر فاروق خان نیکہا کہ ہندوستانی مسلمانوں کو وزیر اعظم کو مکتوؓ ب بھیج کر ان کا شکریہ ادا کرنا چاہئے۔ فورم نے طے کیا ہے کہ وہ اس تاریخی کام سے مسلمانوں کو واقف کرائے گا اور عازمین حج سے اپیل کریگا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی اور ملک کی ترقی کے لئے دعا کریں۔اس موقع پر حاجی سمیع اللہ حاجی کاشف ،ڈاکٹر آفتاب عالم وغیرہ موجود رہے۔