کانگریس اور جے ڈی ایس کے ممبران اسمبلی حیدرآباد پہنچے ، ہوٹل تاج کرشنا میں رہیں گے
11:44AM Fri 18 May, 2018
حیدرآباد : یدی یورپا کے حلف برداری تقریب کے بعد بی جے پی اب اکثریت ثابت کرنے کی تیاری میں ہے۔ ایسے میں ممبران اسمبلی کی توڑ جوڑ کے کافی امکانات ہیں۔ ممبر ان اسمبلی کو اس ٹوٹ سے بچانے کیلئے کانگریس اور جے ڈی اس اپنے سبھی ممبران اسمبلی کو بنگلورو سے حیدرآباد ے گئی ہے ۔
اس سے پہلے کانگریس اپنے ممبران اسمبلی کو کیرالہ کے کوچی لے جانے کی تیاری تھی ۔ تین چارٹیڈ طیارہ سے ممبران اسمبلی کو کوچی لے جانا تھا ، لیکن کانگریس کے مطابق ڈی جی سی اے نے چارٹیڈ طیارہ کو اڑان بھرنے کی اجازت نہیں دی۔