مدرسہ عمر بن خطاب دبئی کی طرف سے قراءت مقابلہ

01:16PM Wed 20 Mar, 2013

مدرسہ عمر بن خطاب دبئی کی  طرف سے  قراءت مقابلہ بھٹکلیس نیوز / 19 مارچ، 13 دبئی / (پریس ریلیز) بی ایم جے دبئی کے ماتحت چلنے والے  مدرسہ عمر بن خطاب کے زیر اہتمام انشاء اللہ مؤرخہ 29/مارچ،2013 بعد  عصر 05:00 بجے  سے  رات  10:00 بجے  تک حفظ مقابلہ منعقد ہونے والا ہے ۔ یے اطلاع کنوینر اجلاس کی طرف سے  جاری کردہ پریس ریلیز میں  دیا گیا تھا ، ریلیز کے  مطابق یے مقابلہ انڈین ہائی اسکول دبئی میں منعقد ہونا طے پایا ہے  اس میں بھٹکلی علماء کرام میں  سے مولانا عبدالباری صاحب فکردے ندوی ، اور جناب ماسٹر شفیع شابندری پٹیل صاحب شرکت کریں گے ، ریلیز کے آخر میں دبئی میں مقیم بھٹکلی احباب سے   کثیر  تعداد  میں شرکت کی درخواست کی  ہے