میں ہمیشہ بی جے پی کے خلاف اپنی جد و جہد جاری رکھوں گا ؛ جگنیش میوانی
02:57PM Sat 30 Dec, 2017
بھٹکلیس نیوز / 30 دسمبر،2017
چکمگلورو / (بھٹکلیس نیوز بیوور) دلت طبقہ کو ساتھ لے کر قومی یکجہتی کے لئے کام کرنے والے گجرات اسمبلی انتخابات میں نومنتخب ایم ایل اے جگنیش میوانی نے اپنے دورہ کرناٹک کے دوران کہا ہے کہ وہ آئندہ اسمبلی انتخابات تک بی جے پی کے خلاف جدوجہد کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ کسی پارٹی کی طرف سے نہیں یا کسی پارٹی کو فائدہ پہنچانے کے لئے نہیں کررہے ہیں بلکہ وہ پچھڑے اور دلت طبقات کے حق کے لئے لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ کہ بی جے پی انتخابات کے پیش نظر فرقہ واریت کو بڑھاوا دے رہی ہے لیکن وہ ان کی یہ کوشش کامیاب ہونے نہیں دیں گے بلکہ وہ قومی یکجہتی کے لئے کام کریں گے اور ریاست میں امن و شانتی کے لئے کوشش کریں گے۔
(کنڑا سے ترجمہ: اسدی)