سکینڈ پی یو کیمسٹری کا امتحان دوبارہ
11:56AM Tue 22 Mar, 2016
سوالنامہ فاش ہوا تھا۔ عنقریب تاریخ کا اعلان
بھٹکلیس نیوز؍ 22 مارچ، 16
بنگلور ؍ (ایجنسی) پی یو سی سال دوم کے کیمسٹری (نیا نصاب) کا امتحان 21؍مارچ،2016 بروز پیر منعقد ہوا لیکن محکمہ تعلیمات کو کیمسٹری امتحان کے سوالنامہ کے افشاء کا علم ہوا ہے لہٰذا پیر کو ہوئے امتحان کو منسوخ کرتے ہوئے اس پرچہ کا دوبارہ امتحان ہوگا، پری یونیورسٹی ایجوکیشن بورڈ کے ڈائریکٹر کے مطابق امتحان کے انعقاد کی نئی تاریخ کا اعلان عنقریب کیا جائے گا محکمہ پری یونیورسٹی نے سوالنامہ کے افشاء کے متعلق تحقیقات کے احکامات جاری کرنے کے علاوہ پولس میں بھی شکایت درج کرادی ہے۔ غیر جانبدارانہ تحقیقات کے پیش نظر امتحانی مرکز نمبر xc-1604 ایس اے ایس ایم پی یو کالج فار ویمنس گاندھی نگر بلاری اور xc-4510 سرکاری پی یو کالج مالور ضلع کولار کے چیف سپرنٹنڈنٹ اور جوائنٹ سپرنٹنڈنٹ کرتے ہوئے احکامات جاری کردئے گئے ہیں۔ ان مراکز کے لئے متبادل افسران کا تقرر کیا گیا ہے۔