راہل گاندھى کو مودى کے شہزادے کہنے پر کانگريس مشتعل

04:25AM Sun 27 Oct, 2013

راہل گاندھى کو مودى کے شہزادے کہنے پر کانگريس مشتعل بھٹکلیس نیوز / 26 اکتوبر،2013 نئى دہلى، (يو اين آئى) کانگريس نے پارٹى کے نائب صدر راہل گاندھى کو بھارتيہ جنتا پارٹى کے ليڈر نريندر مودى کے شہزادہ لفظ سے مخاطب کئے جانے پر سخت اعتراض کرتے ہوئے آج کہا کہ ايسے الفاظ کا استعمال دو دن ميں بند کرايا جاسکتا ہے ليکن اس کے کارکنان انتخابى قانون کا لحاظ کرتے ہوئے کوئى ردعمل ظاہر نہيں کررہے ہيں۔ کانگريس کے جنرل سکريٹرى جناردن دويدى نے يہاں کہا کہ مسٹر گاندھى کے لئے جس طرح شہزادہ جيسا لفظ استعمال کيا جارہا ہے اور جس زبان ميں ان پر تنقيد کى جارہى ہے وہ جمورى اقدار کى بات نہيں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگريس کے کارکن انتخابى ضابطہ اخلاق اور قانون انتظام کا احترام کرتے ہوئے ردعمل ظاہر نہيں کر رہے ہيں۔ ورنہ دو دن ميں ايسے الفاظ کو روکا جاسکتا ہے ليکن انہوں نے اس سلسلے ميں مودى کا نام نہيں ليا۔ narendar-rahul