شہر بدر ہونے والے رام سینا لیڈر نے لگایا اپنے خلاف سازش رچنے کا الزام
03:11PM Sat 17 Sep, 2016
بھٹکلیس نیوز / 17 ستمبر، 16
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) کچھ دنوں قبل شہر میں امن و امان کو بگاڑنے کا مرتکب ہونے کے سبب ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہر بدر کئے جانے والے رام سینا لیڈر جینت نائک دھارواڑ ہائی کورٹ سے تین ہفتوں کا امتناعی حکم لے کر واپس مرڈیشور پہنچ چکے ہیں جہاں انہوں نے اخباری کانفرنس منعقد کرکے ان پر لگے مقدمات کو جھوٹا کہتے ہوئے اسے ان کے خلاف سازش کہا ہے۔
انہوں نے اپنی بات کا خلاصہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور ان کی بیوی پنچایت ممبر ہونے کے سبب پچھلے کئی سالوں سے یہاں ہورہی دھاندلیوں کا پردہ فاش کرنے میں لگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ان کو ایک منظم سازش کے تحت تین مہینوں کے لئے شہر بدر کیا گیا ہے۔
اس موقع پر سریش نائک نے بھی جینت نائک کی پر لگے الزامات کو بے بنیاد بتایا اور رام سینا کی طرف سے ان کو مکمل تعاون دینے کی بات کہی ۔ اس موقع پرشری رام سینا بھٹکل کے صدر بابوموگیر ، پرشانت منکی وغیرہ موجود تھے۔