رکن اسمبلی سدھاکر ریڈی کا استعفےٰ کاناٹک وینو گوپال نے موئلی اور منی اپا کو آڑے ہاتھوں لیا
03:27PM Sat 8 Jul, 2017
بنگلور( بھٹکلی نیوز ):۔ چنتا منی کے رکن اسمبلی ڈاکٹر سدھاکر ریڈی کے استعفےٰ کے ناٹک کی بعد سے کانگریس کے جنرل سکریٹری اور کرناٹک میں پارٹی امور کے نگران کار کے سی وینو گوپال نے سابق مرکزی وزرء او راراکین پارلیمان ایم ویرپاموئلی اور کے ایچ منی اپا کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور فوری سیاسی دشمنی اور اختلافات کو ختم کرکے پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے کام کرنے کا حکم دیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق کل پردیش کانگریس آفس میں چک بالاپور ضلع کے پارٹی لیڈرو ں اور کارکن کا اجلاس ہوا۔ جس میں چک بالاپور ضلع پنچایت کے اراکین کے صدر کیشو ریڈی کو ہٹانے کی مانگ کی اور کہا کہ کیشو ریڈی کی وجہ سے ضلع میں پارٹی کو زیادہ نقصان پہنچ رہا ہے ۔کیشو ریڈی نے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا اور اس کی مخالفت سدھاکر ریڈی نے ٹوئیٹر پر رکن اسمبلی کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔کیشو ریڈی سدھا کر ریڈی کے باپ ہیں اور باپ کی بے عزتی برداشت نہ کرتے ہوئے استعفیٰدینے کی دھمکی دی تھی۔ پردیش کانگر یس کے صدر ڈاکٹر جی پرمیشور اور وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ساھاکر ریڈی کو منانے کی کوشش کی اور ناکام رہے ۔اس کی شکایت وینوگوپال سے کی گئی۔ وینوگوپال نے استعفی نہ دینے اور تمام مسائل کو حل کرنے کا وعدہ کیا۔ اس یقین دہائی کے بعد سدھاکر نے استعفی دینے کے فیصلہ کو واپس لیا۔ اس معاملہ کے لئے ویرپاموئلی اور منی اپا کو ذمہ دار ٹہرایا جارہا ہے۔ دونوں ایک دوسرے کے حریف ہیں اور اپنے مفادات کی خاطر پارٹی کو نقصان پہنچانے کی شکایت کی گئی تھی۔ وینو گوپال نے دونوں کو طلب کیا اور خوب آڑے ہاتھو لیا۔ دونوں کو دونوں اضلاع کے لیڈروں اور کارکن کو اعتماد میں لیکر پارٹی کومضبوط کرنے کے لئے کام کرنے کاحکم دیا۔