جمعیت یوتھ کلب کے رضاکار دہلی ائیرپورٹ پرحجاج کرام کی خدمت میں مصروف
03:31PM Sat 24 Aug, 2019
نئی دہلی: 24 اگست (راست) جمعیت علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کی ہدایت پر جمعیت یوتھ کلب کے تربیت یافتہ رضاکار بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈ کی نگرانی میں دہلی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر واپس آرہے حاجیوں کی شب وروز خدمت میں لگے ہوئے ہیں۔گزشتہ 17/اگست سے ہر دو شفٹوں میں 22 نوجوان مقرر کیے گئے ہیں جو فلائٹ سے اترتے ہی بالخصوص کمزور اور معمر حجاج کا سامان اٹھاتے ہیں اور ان کے رشتہ داروں کے انتظار گاہ تک لے جاتے ہیں، ساتھ ہی ان کی دیگر ضرورتوں اور کارروائیوں کی تکمیل میں بھی ہاتھ بٹاتے ہیں۔ خدمت کے جذبے سے لبریز یہ نوجوان رات ہو یا دن بلا کسی تھکاوٹ کام کرتے ہیں۔ گزشتہ 22/ اگست کو مولانا حکیم الدین قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء ہند اور کرناٹک کے معروف عالم دین مولانا شبیر ندوی نے ائیرپورٹ جاکر ان رضاکاروں سے ملاقات کی اور ان کی خدمت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان بچوں کے نگراں ماسٹر ہدایت اللہ صدیقی نے ان کے جذبہ کی ستائش کی۔
واضح ہو کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی جمعیۃ یوتھ کلب کے رضاکار حج ہاؤوس دہلی پر حج پر جارہے لوگوں کی خدمت پر مامور تھے، جہاں ان کی چہار سو ستائش ہوئی۔ماسٹر ہدایت اللہ صدیقی نے بتایا کہ یہ رضاکار سہارن پور، ہاپور، شاملی، مظفرنگر اور باغپت جمعیۃ یوتھ کلب سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے ساتھ ان کے نگراں مولانا واصف، مولانا رفاقت، ارشد بھائی اور اورنگزیب وغیرہ بھی سرگرم ہیں۔ یہ ٹیم 30/اگست تک ائیرپورٹ پر تعینات رہے گی۔۔