ملک کے چیف اقتصادی مشیر اروند سبرامنیم نے اپنے عہدہ سے دیا استعفی

12:22PM Wed 20 Jun, 2018

نئی دہلی : ملک کے چیف اقتصادی مشیر اروند سبرامنیم نے اپنے عہدہ سے استعفی دیدیا ہے۔ انہوں نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو اپنا استعفی نامہ بھیجا تھا ، جس کو منظور کرلیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے خود ہی ایک فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ اروند سبرامنیم خاندانی وجوہات کی وجہ سے امریکہ واپس جانا چاہتے تھے اور ان کے پاس سبرامنیم کی بات تسلیم کرنے کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں تھا۔