سالو مراد ائمکا کی وضاحت گزارہ کرنے کے لیئے ایک کروڑ کی مانگ نہیں کی
04:34PM Wed 13 Sep, 2017
بنگلور( بھٹکلیس نیوز ):۔ ماحولیات کو فروغ دینے اور اولاد نہ ہونے پر ہزاروں پودوں کو درختوں کی شکل دے کران کی نگرانی کرنے والی اور قومی ایوارڈ یافتہ سالو مراداتمکاّ نے کہا کہ اس نے حکومت سے گزارہ کرنے کے لئے ایک کروڑروپےئے دینے کی مانگ نہیں کی اور اس تعلق سے ٹی وی چینلوں کے ذریعہ دکھائے
جارہے خبروں پرناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔تمکاّ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران نامہ نگاروں کو بتایا کہ حکومت نے ہر ماہ پنشن کی سہولت جاری کی ہے اور گزارہ کرنے کے لئے 10لاکپ روپےئے بھی جاری کئے ہیں چند اخبار وں اور ٹی وی چینلوں میں یہ خبریں دکھائی گئی ہیں کہ اس نے گزارہ کرنے کے لئے حکومت سے ایک کروڑ روپےئے دینے کی مانگ کی تھی۔ اسے کوئی اولاد نہیں ہے اور وہ ایک کروڑ روپےئے لیکر کیا کرے گی ۔ایک ڈاکٹر اُمیش کو اس نے گود لیا ہے اور اُمیش ایک ڈاکٹر ہونے کی وجہ سے وہ اسے اپنے گھر میں رکھ کر علاج اور خدمت کررہا ہے ۔اُمیش کی وجہ سے اسے کوئی پریشانی نہیں ہے اس نے بتایا کے ریاست میں اور ہندوستان میں اس کے کئی پرستار ہیں اور اس کی مالی امداد اور اس کی ہر ممکن مدد کرنے کے لئے سب سے آگے رہتے ہیں۔ وہ کسی بھی چیز کی حریص نہیں کرتی اور خدا کا دیا ہوا سب کچھ ہے اس کی عمر ڈھل رہی ہے اور طبعیت بھی اس کا ساتھ نہیں دے رہی ہے ۔زندگی کے آخری دنوں میں وہ آرام سے مرنا چاہتی ہے لیکن یہ میڈیا والوں نے اسے ذہنی طورپر پریشان کر رکھاہے ۔اس لئے اسے وضاحت کرنے کے لئے کئی کلومیٹر تک کا سفر کرنا پڑا۔