بھٹکلیس کے صدر دفتر میں مولانا مقصود عمران اور جناب محمد عتیق صاحب کی حاضری

04:21PM Mon 18 Jul, 2016

بھٹکلیس نیوز / 18 جولائ، 16 انجمن کی دعوت پر تشریف فرما بنگلورو سٹی جامع مسجد کے امام و خطیب جناب مولانا مقصود عمران صاحب رشادی اور مارواڑ مسلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفئیر سوساٹی کے جنرل سکریٹری جناب محمد عتیق صاحب کی بھٹکلیس کے صدر دفتر میں حاضری ہوئی۔ جن کے ساتھ بھٹکلیس کے مینیجر جناب جیلانی شابندری صاحب نے خصوصی گفتگو کی جس کو براہ راست فیس بک پر نشر کیا گیا۔ اتوار کو عصر بعد مولانا مقصود عمران صاحب بھٹکلیس کے دفتر پہنچے انہوں نے اس موقع پر بھٹکلیس کی خدمات کو سراہا اور خاص کر جناب مولانا عبدالمتین صاحب اور جناب محسن شابندری صاحب کو مبارکباد پیش کی۔ پیر کی دوپہر مارواڑ مسلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفئیر سوساٹی کے جنرل سکریٹری  جناب عتیق صاحب بھٹکلیس کے دفتر میں آئے انہوں نے اپنی بھٹکل آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور مارواڑ سوسائٹی کا مختصر تعارف کرتے ہوئے کہا کہ اس سوسائٹی کے تحت 32/ادارے کام کرتے ہیں اور اس کے تحت مولانا آزاد کے نام سے ایک یونیورسٹی بھی قائم ہے۔ انہوں نے سوسائٹی کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس کا اہم مقصد بلا تفریق مذہب و ملت غریب بچوں کو اس طرح سے تیار کرنا ہے کہ وہ آگے جاکر اپنے پیر پر کھڑے ہوسکیں۔ انہوں نے اس موقع پر بھٹکلیس کی طرف سے کئے گئے کئی ایک سوالات کے تشفی بخش جوابات دئے جس کو ہمارے قارئین بھٹکلیس کے یوٹیوب چینل پر دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ اس موقع پر مولانا جعفر فقیہ ندوی صاحب۔ جناب رضوان گنگاولی صاحب اور دیگر عملہ موجود تھا۔