وزیر اعلیٰ سدا رامیا فخر نہ کریں اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی شرمناک شکست ہوگی:کمار سوامی

04:11PM Sat 19 Aug, 2017

بنگلور( بھٹکلی نیوز):۔ سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سدارامیا ان دنوں اپنی حکومت کی تعریف خود کرکے فخر محسوس کررہے ہیں اور آنے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو ذلت آمیز شکست ہوگی۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران نامہ نگاروں کو بتایا کہ سدارامیا کا دماغ ساتویں آسمان پر ہے اور وہ گھمنڈی کی باتیں کرنے لگے ہیں اور یہ فخر اور گھمنڈی کا نشہ بہت جلد اترنے والاہے۔گنڈل پیٹ اور ننجنگڈھ کے ضمنی اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے شاندار کامیابی حاصل کی تھی اور اگلے اسمبلی انتخابات میں کانگریس یہاں کامیابی حاصل نہیں کریں گی۔سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ لوگوں نے دونوں حلقوں کی ترقی اور بنیادی سہولیات فراہم کرانے پر کانگریس کی بہت حاصل ہوتی ہے ۔یہاں کامیابی کے لئے کروڑوں روپےئے خرچ کئے گئے اور سرکاری مشنریس کا غلط استعمال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سدارامیانے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے اسمبلی انتخابات میں جے ڈی ایس کامیابی حاصل کرے گی۔ یہ بات بولنے والے سدارامیا کون ہوتے ہیں اور وزیر اعلیٰ کوئی نجومی بھی نہیں ہیں۔ جے ڈی ایس اپنے بل پر شاندار کامیابی حاصل کرے گی اور حکومت بھی بنائے گی۔ اس پارٹی کو شاندار کامیابی دلوانے کی ذمہ داری پارٹی کا رکن کی ہے ۔ ان کی پارٹی شمالی کرناٹک میں کمزورہے ۔اس علاقہ میں30سے 40سیٹوں پر کامیابی حاصل کرنے کے لئے یہاں سخت محنت کرنی ہوگی۔ان کے والد ایچ ڈی دیوے گوڈا آج سے پانچ دنوں کے لئے شمالی کرناٹک کے اضلاع کا دورہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کی طبعیت اچھی ہے ۔کھانسی اور بلغم جمع ہونے کی وجہ سے وہ بیمار تھے اور ان کی طبعیت کو لیکر کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔اسمبلی انتخابات قریب آنے کی وجہ سے تمام وزراء سرکاری خزانہ لوٹنے اور پروجکٹوں کے نام پر گھوٹالے کررہے ہیں۔سدارامیا نے جنتاکل مائننگ کمپنی میں ان کا نام زبردستی شامل کرکے انہیں کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور وہ اس طرح کی سازشوں کا شکار ہونے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جے ڈی ایس ایک ڈوبتی جہاز کی طرح ہے ۔سات باغی اراکین اسمبلی پارٹی چھوڑ کر چلے جانے سے پارٹی کو کوئی نقصان نہیں اور صرف کارکن کے ذریعہ سے ہی ہر ایک سیاسی پارٹی کی پہچان ہوتی ہے ۔