ماری کی وداعی کے ساتھ بھٹکل میں ماری تہوار کا ہوا اختتام

02:58PM Thu 28 Jul, 2016

بھٹکلیس نیوز / 28 جولائ، 16 بھٹکل / (رضوان گنگاولی) ماری کامبا مندر کی دیوی ماری کا تہوار آج اس کی سمندر میں وداعی کے ساتھ اختتام کو پہنچا، اس سے قبل ماری کی مورتی کو جلوس کی شکل میں لاکر ماری کامبا مندر میں رکھا گیا تھا اور کل سے ہی اس کے بھکت مندر پہنچ کر اس پر نذر نیاز چڑھا رہے تھے۔ آج شام قریب 04:30 بجے ماری کی دیوی کے وداعی جلوس کی شروعات ہوئی جس کے بعد مین روڈ سے ہوتے ہوئے، بندر روڈ اور پھر مخدوم کالونی سے نکل کر جالی سمندر میں اس کو وداع کیا گیا۔ اس موقع پر ماری کو دیکھنے راستوں کے کنارے ایک بہت بڑا ہجوم موجود تھا۔ تہوار کے پیش نظر شہر میں پولس کا بھی معقول انتظام کیا گیا تھا ۔