سعودی وزیر دفاع کی امریکی کانگریس کے وفد سے ملاقات
11:38AM Thu 31 Mar, 2016
سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے بدھ کے روز امریکی کانگریس کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت ریاست ساؤتھ کیرولائنا کے ریپبلکن سینیٹر لینڈسی گراہم کر رہے تھے۔
امریکی وفد میں ریاست جارجیا کے ریپبلکن سینیٹر ڈیوڈ بیرڈو، ریاست نارتھ کیرولائنا کے ریپبلکن سینیٹر ٹوم ٹیلیز، ریاست فلوریڈا کے ریپبلکن رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ جولی، ریاست الینوائے کے ریپبلکن رکن پارلیمنٹ ایڈم کینزنگر اور نارتھ کیرولینا کے ریپبلکن رکن پارلیمنٹ ٹوم رائس شامل تھے۔
ملاقات میں سعودی عرب اور امریکا کے درمیان دو طرفہ خصوصی تعلقات کے علاوہ باہمی دلچسپی کے متعدد امور بھی زیربحث آئے۔